تیونس سٹی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)تیونس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو دارالحکومت تیونس سٹی کا میئر بنایا گیا ہے ۔اعتدال پسند اسلامی جماعت کی54 سالہ خاتون رکن سُعاد عبدالرحیم پیشے کے اعتبار سے فارماسسٹ ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تیونس میں کسی خاتون کو ایسا کوئی عہدہ ملا ہے ۔گزشتہ روز میونسپل کونسل میں ووٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران خاتون میئر کو منتخب کیا گیا تھا۔مسلم ممالک میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔