نئی دہلی /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے ریل رابطہ کے معاہدہ میں توسیع کردی۔ یہ اب آئندہ تین سال تک جاری رہے گا۔ 19 جنوری 2016ء سے 18 جنوری 2019ء تک توسیع دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں اس کا تذکرہ کیا گیا۔
گورنر اروناچل پردیش کو اچھی حکمرانی کے لئے تجاویز مطلوب
ایٹانگر /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ارونانچل پردیش کے گورنر جے پی راج کھووا نے اچھی حکمرانی کے لئے تعمیری تجاویز سیاسی پارٹیوں، شہری حقوق کی تنظیموں، محکمہ سراغ رسانی اور اچھی حکمرانی کے لئے این جی اوز کے علاوہ ریاست سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار کھیں۔