حیدرآباد۔26فبروری ( پی ٹی آئی ) مرکزی مملکتی وزیر اغذیہ عوامی تقسیم و اُمور صارفین سندر چودھری نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے تین سال کے دوران تقریباً تین کروڑ فرضی و جعلی راشن کارڈس منسوخ کئے ہیں جس سے اس مدت کے دوران سالانہ ملک کے 17000 کروڑ روپئے کی بچت بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے کے سبب حکومت کو عوامی تقسیم نظام کو صاف و شفاف بنانے میں مدد ملی ہے ۔ چودھری آج یہاں ای گورننس پر 21ویں قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ملک میں 23کروڑ راشن کارڈوں کے منجملہ 82 فیصد (19کروڑ) کارڈوں کو آدھار سے مربوط کیا جاچکا ہے ۔ گذشتہ تین سال کے دوران 2.95 فیصد بوگس راشن کارڈس منسوخ کئے ہیں۔