علم ، دولت اور عزت تین دوست تھے ایک دفعہ تینوں ایک جگہ جمع ہوئے اور جدا ہونے لگے تو ان تینوں کے درمیان جو گفتگو ہوئی وہ کچھ اس طرح تھی ۔
علم : اب میں جارہا ہوں اگر مجھے ملنا ہوتو عالموں کی صحبت اور ان کی کتابوں میں تلاش کرنا ۔
دولت : مجھے اگر ملنا ہوتو امیروں کے بڑے بڑے محلوں میں تلاش کرنا ۔
عزت : کچھ نہ بولی تو اس کے ساتھیوں نے اس سے پوچھا آپ خاموش کیوں ہیں؟ عزت بولی ، اگر میں ایک بار کسی کے پاس سے چلی جاؤں تو واپس نہیں آتی میرا کوئی مقام نہیں ۔