تین دن کے دوران حیدرآباد اور تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 4 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد کے دفتر موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں اوسط سے زوردار بارش ہوگی۔ محکمہ جات مال اور زراعت سے کہا گیا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتہ کے دوران ریاست میں مانسون کی آمد سے پہلے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ پیر کی شب بھی دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم وقتی طور پر خوشگوار ہوگیا تھا۔

Leave a Comment