روم ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے دارالحکومت روم میں دو راہباؤں کو تین دن تک ایک لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد بچا لیا گیا۔ تین دن تک انھوں نے بغیر کچھ کھائے اور پیے گزارہ گیا۔نیوزی لینڈ کی 69 سالہ اور آئرلینڈ کی 58 سالہ راہبہ ماریسٹ کانونٹ میں بجلی کے تعطل کے باعث لفٹ میں پھنس کر رہ گئی تھیں۔اطالوی انھوں نے مدد کیلئے پکارا لیکن چھٹیاں ہونے سے وہاں کوئی نہیں تھا۔پیر کو جب صفائی کرنے والے دروازے کی گھنٹی بجائی اور جواب موصول نہ ہوا تو اس نے پولیس کو بلایا۔ پولیس عمارت میں داخل ہوئی اور انھوں نے پوچھا کہ کیا کوئی یہاں موجود ہے تو راہباؤں نے کہا کہ ہاں، ہم یہاں ، ایلیویٹر میں۔ ‘ہیںال میساگیرو کے مطابق دونوں خواتین کا بعد میں کہنا تھا کہ جب وہ لفٹ میں پھنسی ہوئی تھیں تو انھوں نے ’بہت زیادہ دعائیں‘ کیں۔