حیدرآباد ۔11 ۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 3 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے اس سلسلہ میں دو علحدہ احکامات جاری کئے ۔ شریمتی اے شانتی کماری آئی اے ایس جو پوسٹنگ کے لئے ویٹنگ میں تھیں، انہیں چیف منسٹر کا ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ چیف منسٹر کے دفتر میں ریاست میں صنعتوں کے قیام کی تجاویز کی منظوری سے متعلق سیل کی انچارج ہوں گی۔ شریمتی شلیجا راما ایر آئی اے ایس سکریٹری گورنمنٹ بہبود خواتین و اطفال کا تبادلہ کرتے ہوئے مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایم دانا کشور آئی اے ایس سکریٹری ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ کو سکریٹری محکمہ بہبود خواتین و اطفال کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ مزید احکامات تک زائد ذمہ داری سنبھالیںگے۔