تینوں فوجی سربراہان کی پریکر سے ملاقات

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی اہلکاروں اور سیول حکام کی تنخواہوں میں عدم مساوات پر فکرمند تینوں فوجی یونٹوں کے سربراہان نے آج وزیر دفاع منوہر پریکر سے ملاقات کی اور ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ بحریہ ‘ فضائیہ اور بری افواج کے سربراہوں نے قبل ازیں اس سلسلہ میں مسٹر پریکر کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پے کمیشن کی جو سفارشات ہیں ان سے فوج میں نظر انداز کئے جانے کا احساس پیدا ہوا ہے ۔ تینوں سربراہان نے آج اس مسئلہ پر مسٹر پریکر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دفاع سے متعلق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔