ہاسن۔31جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے محکمہ جنگلات نے تیندوں کو پکڑنے اور شہد کی مکھیوں نے چھتوں کو ہٹانے کی خصوصی مہم شروع کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ 7فروری سے شروع ہونے والے شراونا بالا گولا علاقہ میں مہا مستاکابھیشکم کے لئے آنے والے افراد کو سہولت ہوسکے ۔محکمہ جنگلات نے کہا کہ محکمہ نے تیندوں کو پکڑنے کے لئے دو پنجرے رکھے ہیں اور چندرگیری کی پہاڑیوں اور اس کے اطراف کم و بیش 23شہد کی مکھیوں کے خانوں کو برخاست کرنے کے لئے ان شہد کی مکھیوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔بنگلوروکے دو ماہر پہلے ہی اس علاقہ میں پہنچ گئے ہیں تاکہ شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو ہٹایا جاسکے ۔ شراونا بول گولہ نے شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ جین فلسفہ میں عدم تشدد پیش کیا گیا ہے ۔بڑی تقریب کے نام پر کسی بھی جاندار چیز کو تکلیف نہیں پہنچانی چاہئے ۔ جنگلی جانوروں سے یہاں آنے والے افراد کو بچانے کو یقینی بنانے کا مسئلہ 26جنوری کو ضلع کے انچارج وزیر اے منجو کی زیر صدارت میٹنگ میں اٹھایا گیا۔ ونود دودن وار نے کہا کہ شہد کے چھتوں کو نہ ہٹایا جائے تاہم وزیر موصوف نے کہا کہ اس مسئلہ پر محکمہ جنگلات فیصلہ لے گا۔