تیس اپریل کو تلنگانہ اور7مئی کو سیما آندھرا میں با اجرت تعطیل

حیدرآباد۔/23اپریل، ( این ایس ایس ) کمشنر لیبر و چیف انسپکٹر نے 30اپریل کو تلنگانہ کے تمام 10اضلاع اور 7مئی کو سیما آندھرا کے تمام 13اضلاع میں قانون ادارہ جات و دکانات 1988ء کی دفعہ 31 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت تمام دوکانات و ادارہ جات میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے با اجرت تعطیل کا اعلان کیا ہے، جہاں مذکورہ بالا تواریخ پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی ہوگی۔ لیبر کمشنر نے تمام متعلقہ آجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تلنگانہ میں 30اپریل اور سیما آندھرا میں 7مئی کو اپنے تمام ملازمین کو بااجرت تعطیل دیں۔لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے موقع پر رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔