احمدآباد ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ کی اپنا پاسپورٹ عدالت کے پاس دوبارہ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کیلئے درخواست کو یہاں سٹی سیشنس کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشنس جج روہن چڈاوالا نے تیستا کی دوشنبہ کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں تحقیقات میں لازماً تعاون کرنا چاہئے۔