تیستا سیتلواد کی تنظیموں کو حکومت کی نوٹس

نئی دہلی۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزارت داخلہ نے آج ممتاز سماجی جہد کار تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند کے زیر انتظام دو غیر سرکاری تنظیموں کو فارن کنٹریبوشن ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں نوٹس جاری کردی اور اندرون 15یوم وضاحت طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے ریکارڈس اور رسائد کا معائنہ کرنے کے بعد دو تنظیموں سب رنگ ٹرسٹ اور سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس کو دو یوم قبل نوٹس جاری کی ہے۔ ان تنظیموں کو تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر چلاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ جوڑا ایک میگزین ’’ کمیونزم کباٹ ‘‘ بھی شائع کرتا ہے جس کے وہ نائب مدیر پرنٹر اینڈ پبلشر ہیں اور اس میگزین کیلئے بیرونی عطیات حاصل کئے جاتے ہیں جبکہ قانون کے مطابق رجسٹرڈ نیوز پیپر کیلئے کوئی کرسپانڈنٹ، کالم نگار، کارٹونسٹ، ایڈیٹر اور مالک، پرنٹر اور پبلشر بیرونی فنڈ حاصل نہیں کرسکتا۔ علاوہ ازیں سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس جو کہ گجرات فسادات2002کے متاثرین کے حق میں جدوجہد کررہی ہے۔