احمدآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت کو سماجی کارکن تیستاسیتلواد کی درخواست پر جس نے ان کے خلاف مقدمہ کو خارج کردینے کی گذارش کی گئی تھی، حکومت گجرات کو نوٹس جاری کردی۔ تیستا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے مقبول عام سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی قابل اعتراض تصاویر شائع کی تھیں۔ جسٹس جے ڈی پاڑدی والا نے حکومت اور راجیو پٹیل کو نوٹسیں جاری کردیں جو شکایت کنندہ ہے۔ ہائیکوٹ نے تحقیقات کرنے والے عہدیدار کو حکم دیا کہ وہ 30 ستمبر کو عدالت میں حاضر رہے۔