تیز رفتار آندھی، بلند امواج کا برطانیہ کے ساحل پر قہر

فرانس کے چند علاقہ بھی سیلاب اور بارش سے متاثر
لندن ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیز رفتار آندھی بلند امواج اور سمندری تموج میں برطانیہ کے مغربی ساحل پر قہر برپا کردیا۔ موسم سرما کا یہ سمندری طوفان ساحل سمندر پر واقع قصبوں اور نشیبی علاقوں کو غرقاب کرگیا۔ ریل جنوب مغربی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ طوفان سے بدترین متاثرہ علاقہ تھے، شدید سردی کے حالات سے شمال مغربی فرانس بھی متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ وہاں سیلاب نے بھی تباہی مچادی۔ زبردست بارش اور تیز رفتار آندھی جو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، اس کے زیراثر سمندر کی بلند موجی اٹھیں اور ساحل سمندر پر واقع کئی برطانوی قبصوں میں سیلاب آگیا۔ بعض مغربی دریاؤں نے اپنے کنارے توڑ دیئے۔ برطانیہ کے محکمہ ماحولیات نے شدید سیلاب کے 14 انتباہ جاری کئے۔

ان کا مطلب یہ ہیکہ طوفان سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ بیل فاسٹ میں مکانوں کے اطراف شہریوں نے ریت سے بھرے تھیلے جمع دیئے تھے۔ پولیس نے عوام سے کہا تھا کہ ساحل کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی وقت اپنی قیامگاہوں کا تخلیہ کرنے تیار رہیں۔ سیلاب سے شمال مغربی فرانس کے کئی علاقے متاثر ہوئے کیونکہ موسلادھار بارش اور غیرمعمولی بلند سمندری موجیں ساحلی قصبوں کو غرقاب کرگئیں۔ فرانس کے علاقہ فنسٹیر میں سخت چوکسی اعلان کردیا گیا تھا جہاں بھی آج سیلاب آگیا۔ جنوبی برطانیہ کے ساحلی علاقہ سے دکانوں اور مکانوں کا تخلیہ کروادیا گیا کیونکہ دریائے نائٹا میں طغیانی آ گئی اور اس نے اپنے کنارے توڑ دیئے۔