واشنگٹن۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 57 سالہ ہندوستانی سریش بھائی کی صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے۔ ان پر امریکی ریاست الباما میں دو پولیس عہدیداروں نے غلطی سے حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ مفلوج ہوگئے تھے۔ اٹارنی ہنری پی شروڈ نے کہا کہ سریش بھائی پٹیل کی صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے اور اب وہ بات چیت کرسکتے ہیں، لیکن صحت کے مکمل طور پر بحال ہونے کے لئے کافی عرصہ درکار ہے۔ ان کی گرفت میں لینے کی طاقت اور دائیں ٹانگ میں تیزی سے بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔