میٹرو شہروں میں سروے کے بعد انکشاف ، کال ہیلتھ ادارے کی رپورٹ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تیار شدہ غذائیں جیسے پیزا ، برگر ، شگر ڈرنکس ، چکن نگیٹس اور چاکو بار وغیرہ کے زیادہ استعمال سے کینسر لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ۔ حالیہ دنوں میٹرو شہروں میں ایسی غذاؤں کا استعمال کثرت سے کیا جارہا ہے ۔ ان غذاؤں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے مختلف قسم کی اشیاء ان میں شامل کی جاتی ہیں ۔ کال ہیلتھ ادارے کی تحقیقات کے مطابق ایسی غذاؤں کے استعمال میں 10 فیصد کا اضافہ تو کینسر لاحق ہونے کے امکانات میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سروے سے واضح ہوا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں جیسے دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد ، کولکتہ ، اور بنگلور میں پراسیسڈ بوڈس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔ الٹرا پراسیسڈ فوڈس کی فہرست میں شامل چند غذائیں یہ ہیں ۔ چکن نگیٹس ، پیزا ، بھاری مقدار میں تیار کردہ بریڈس ، کیک جو پراسیسڈ کیے ہوئے ہوں ۔ شکر سے تیار کردہ مشروبات ، دو منٹ میں پک کر تیار ہونے والے نوڈلس ، نوپس ، شکر سے تیار کردہ پھلی ، پھٹانے وغیرہ کی چکیاں ( شگر بریک فاسٹ سیرس ) بھاری مقدار میں شکر پائی جانے والے اسناکس ، چپس ، چاکو بارس ، سوئٹس ۔ الٹرا پراسیڈ فوڈس کی تیاری کے لیے اشیاء کو بہت زیادہ گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور ان اشیاء کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے شکر فلاور ، رنگس اور دیگر اشیاء کو شامل کیا جاتا ہے اتنا ہی نہیں بلکہ ان اشیاء میں شامل کیا جانے والے سوڈیم نائٹریٹ ٹیٹانیم آکسائیڈ سے کینسر لاحق ہونے کا شدید امکان ہے ۔ شہر کی مصروف ترین زندگی کی وجہ سے لوگ آن لائن فوڈس منگوا رہے ہیں جس میں زیادہ تر برگر ، پیزا ، چکن نگیٹس ، چاکو بار جیسی پروسیسڈ غذائیں شامل ہیں ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں تیار کردہ غذاؤں کا ہی استعمال کریں اور فریجس میں اشیاء زیادہ مقدار میں نہ رکھیں بلکہ تازہ ترین غذاؤں کا ہی استعمال کرنے سے صحت ٹھیک رہ سکتی ہے ۔۔