تہاڑ جیل کا مفرور قیدی یوپی میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی اعلیٰ سیکوریٹی والی جیل سے فرار ہونے والے دوسرے قیدی کو آج دو دن بعد اترپردیش کے ضلع گونڈا میں گرفتار کیا گیا ۔ جاوید نامی ایک قیدی دیگر ساتھی قیدی کے ساتھ ہفتہ کے دن فرار ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے آج شام اسے گرفتار کیا ہے۔ تہاڑ جیل کے ترجمان ملیش پرتاپ نے کہاکہ دونوں قیدی ہائی سیکوریٹی والی جیل سے فرار ہوئے تھے۔ دونوں نے 13 فٹ بلند دیوار میں نقب زنی کر کے فرار ہوئے تھے۔ بعد ازاں مرکزی وزارت داخلہ نے تہاڑ جیل کے حکام سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے ۔