تھریسامے کوبریگزیٹ بل کی منظوری کا یقین

کیوبک ،10 جون (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامینے کہا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ سے اگلے ہفتہ برطانیہ کے یوروپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے کا بل منظور ہونے کی امید ہے ۔مسز مئے نے ہفتہ کو کینیڈا کے کیویک میں جی -7 ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایم پی اس بل کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے برطانیہ کے یوروپی یونین سے باہر نکلنے کا راستہ صاف کریں گے ۔انہوں نے کہا”مجھے امید ہے کہ ہاؤس آف کامن میں تمام ممبران پارلیمنٹ اس بل کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے ناکام نہیں ہونے دیں گے ”۔

نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس، امریکہ میں تحقیقات تیز
کوالالمپور ۔9جون ( سیاست ڈاٹ کام )نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس، امریکہ میں تحقیقات تیز کردی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے 1ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہیڈ کے سرمایہ کاری فنڈ میں سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور دیگرافراد کی جانب سے4.5ارب ڈالرز کی مبینہ خورد برد کے الزامات کی تحقیقات تیز کردی ہیں، نجیب رزاق کی الیکشن میں شکست کے بعد امریکہ ملائیشیائی حکام کو مزید شواہد فراہم کررہا ہے۔