لندن ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی قائد کی حیثیت سے وہ 7 جون کو مستعفی ہوجائیں گی۔ یوروپی یونین نے برطانیہ کے اخراج معاملہ میں اپنے کابینی وزراء کو قائل کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ اپنے عہدہ سے دستبردار ہوگئی تھیں تاہم یہ توقع کی جارہی ہیکہ 62 سالہ تھریسامے بحیثیت نگرانکار وزیراعظم اپنی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قیام پذیر رہیں گی کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر تھریسامے نے کہا کہ انہیں اس بات کا اعزاز حاصل ہیکہ وہ برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم رہیں۔ مارگریٹ تھیچر کے بعد تھریسامے برطانیہ کی خاتون وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔