تھرواننتاپورم میں طلبہ کا مارچ کے دوران تشدد

تھرواننتا پورم ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج طلبہ یونینوں کے کارکنوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جبکہ اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یہ طلبہ پروفیشنل کورسیس کی فیس میں اضافہ کو غیرواجبی قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ طلبہ نے فیس میں اضافہ کے خلاف مارچ نکالا۔ یہ مارچ بعدازاں تشدد میں تبدیل ہوا۔ کیرالا اسٹوڈنٹ یونین جو کانگریس کی طلبہ یونٹ ہے، چیف منسٹر کی رہائش گاہ تک مارچ نکالا لیکن پولیس نے طلبہ کا تعاقب کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مہاراشٹرا بھر میں شیوسینا کا ڈھول بجاؤ احتجاج
ممبئی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا جس نے مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں حصہ لیا ہے ، آج کہا کہ وہ ریاست بھر کے ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں کے باہر ڈھول بجاؤ احتجاج منعقد کرے گی۔ 10 جولائی کو یہ ڈھول بجاؤ احتجاج ریاست کی قرض راحت اسکیم کے استفادہ کنندگان کی فہرست جاری کرنے کے مطالبہ کے تحت کیا جارہا ہے۔ شیوسینا کے سینئر لیڈر رامداس کڈم نے کہا کہ پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے نے احتجاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکا ن اسمبلی کے ساتھ مل کر بینکوں کے باہر ڈھول بجاؤ احتجاج کیا جائے گا۔