تھائی لینڈ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ، ایک خاتون ہلاک

بنکاک۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے جنوبی مسلم اکثریت والے صوبہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر 30 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے دھماکے سے وہاں موجود عمارتیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی جو بعدازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ دوسرا دھماکہ ایک شراب خانے کے عقب میں واقع پارکنگ کے مقام پر ہوا جہاں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے جبکہ تیسرا دھماکہ ایک ہوٹل کے باہر ہوا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ معلوم ہوا کہ دھماکہ دراصل ایک گاڑی میں چھپا کر رکھے گئے بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا جسے شرپسند ہوٹل کے قریب ہی پارک کرکے وہاں سے چلے گئے تھے۔