ہاٹ یائی ۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی تھائی لینڈ میں آج مشتبہ مسلم تخریب کاروں کے بم حملہ میں ایک بدھ راہب اور پولیس ملازم ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے ۔ صوبہ پٹانی میں بدھ راہبوں کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا ۔ جب یہ راہب بدھ رسومات کے دوران صدقات وصول کررہے تھے اور پولیس ان کی حفاظت کررہی تھی ۔ سائی بوری پولیس اسٹیشن کے سربراہ کرنل پانیا کراوانن نے کہا کہ ایک راہب اور ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگیا ۔