بنکاک۔31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں مسلمانوں کیلئے پہلے فور اسٹار حلال ہوٹل المیراث کا افتتاح بنکاک میں کیا گیا۔ یہ حلا ل ہوٹل ملکی سیاحت کی ترقی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور توقع ہے کہ اس پیشرفت سے سیاحت کے شعبے میں مسلمانوں کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے گی۔ گزشتہ برس 30 لاکھ سیاحوں نے تھائی لینڈ کا رخ کیا تھا جن میں مسلمان سیاحوں کی تعداد صرف 6 لاکھ 58 ہزار تھی۔ تھائی لینڈ کے حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ تر مسلم سیاحوں کا تعلق مشرق وسطی کے ممالک سے تھا، تاہم اب حلال ہوٹل کے ذریعہ ان اعدادو شمار میں اضافہ ممکن ہے۔
’’برقعنی‘‘ کا معاملہ اقوم متحدہ تک پہنچ گیا
پیرس ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں تیراکی کے باوقار لباس ’’برقعنی‘‘ پر پابندی کی گونج اقوام متحدہ تک پہنچ گئی جس نے برقعنی پر پابندی کے فیصلوں کو مسلمانوں کے خلاف امتیاز اور تفریق کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ تصور کیا ہے۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا کہ فرانسیسی عدلیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم ہے جس میں اس نے برقعنی پر پابندی کے فیصلوں پر عمل درآمد روک دینے کا حکم دیا تھا۔