تھائی اپوزیشن قائد کے قریبی ساتھی نے بات چیت کی اطلاعات مسترد کردیں

بنکاک۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ تھائی اپوزیشن قائد ابھیسیٹ ویجاجیوا کے ایک قریبی بااعتماد ساتھی نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ حکومت مخالف قائد سابق وزیراعظم تھاکسین شناواترا سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ کئی ماہ سے جاری سیاسی انتشار ختم کیا جاسکے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ترجمان چارانوند نے کہا کہ ویجاجیوا نے کبھی بھی تھاکسین کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔ انھیں 2006ء میں ایک فوجی بغاوت میں معزول کردیا گیا تھا اور وہ فی الحال دبئی میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔