تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائیٹ منسوخ

شمس آباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک فلائیٹ منسوخ کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ریاض سے حیدرآباد آنے والی فلائیٹ نمبر sv752 کل شام 7-30 بجے شمس آباد ایرپورٹ سے ریاض جانے والی تھی لیکن اچانک پائیلٹ نے فلائیٹ میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس پر فلائیٹ کو منسوخ کرتے ہوئے تمام مسافرین کو ہوٹلوں میں قیام کروایا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آج رات میں فلائیٹ ریاض کے لیے روانہ ہوجائے گی ۔۔