تپ دق سے نمٹنے کیلئے مزیدفنڈ کی ضرورت :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے مہلک مرض تپ دق (ٹی بی) کے تدارک کے لئے زیادہ فنڈبہتر صحت اور سماجی فلاحی منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عالمی مصیبت سے نمٹنے کے لئے ہر سال 13 ارب ڈالر سے کم فنڈنگ ہورہی ہے ۔نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں تپ دق کے مسئلے پر منعقد ایک اعلی سطحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نائب سکریٹری جنرل امینہ محمد نے کہا کہ اس مرض کو ختم کرنے میں ہر برس تقریبا 13 ارب ڈالر سے کم رقم جمع ہورہی ہے ۔ محترمہ امینہ محمد نے تپ دق کو متعدی مرض بتاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تقریبا ایک کروڑ چار لاکھ لوگ اس سے متاثر ہیں اور یہ غریبی، نابرابری، مہاجرین اور تصادم کی وجہ سے پھیل رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ اس متعددی مرض کے خلاف تیز رفتاری سے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ سبھی برادریوں کے لئے بڑے پیمانے پر صحت اور فلاحی منصوبوں کو فروغ دینے اور فنڈکے حصول کے لئے کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔