تونس ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان اسلام پسند انتہاء پسند نے تونس کی پارلیمنٹ کے باہر دو ملازمین پولیس پر چاقو سے حملہ کیا جن میں سے ایک شدید زخمی ہوا۔ بعدازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ علی الصبح حملہ کے اس واقعہ کا حملہ آور 20 تا 30 سال کی درمیانی عمر کا ہے۔ مقام واردات پر پارلیمنٹ کی گیٹ کے پاس خون کے دھبے دکھائی دے رہے تھے۔ شہرہ آفاق قومی باردو میوزیم اس حملہ کا مقام تھا۔ وکیل استغاثہ کے دفتر کے ترجمان سوفین سلیتی نے کہاکہ حملہ آور نے ملازمین پولیس پر 8 بجے صبح چاقو سے پشت ، گردن اور دوسرے ملازم کی آنکھوں پر حملہ کیاتھا۔ شدید زخمی عہدیدار کا ہاسپٹل میں آپریشن کیا گیا ہے اور وہ زیرنگرانی ہے۔