حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سی اے ٹکنالوجیز نے تنوج وہرا جو انڈیا ٹکنالوجی سنٹر کے لیے سینئر وائس پریسیڈنٹ کی حیثیت سے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہرا حیدرآباد میں رہتے ہوئے بنگلور اور آئی ٹی کمپنی ترقی پر توجہ دیں گے ۔ وہ ایمن سید چیف پروڈکٹ آفیسر سی اے ٹکنالوجی کو رپورٹ کریں گے ۔ تنوج وہرا نے انڈیا ٹکنالوجی کی ترقی میں عیر معمولی رول ادا کیا ہے اور اس میدان میں دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ سی اے میں شرکت سے قبل انہوں نے مائیکرو سافٹ اور آئی بی ایم میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر بہترین کارنامے انجام دیا ۔ وہرا پنجاب انجینئرنگ کالج سے بیچلر آف انجینئرنگ کمپیوٹر سائنس سے تکمیل کے بعد میچی گن ٹکنالوجی سی اے ویژن سے ماسٹر ڈگری ان کمپیوٹر سائنس مکمل کیا تھا ۔۔
بی ستیہ ریتو سنگم منڈل صدر چندرا ریڈی
شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے ریتو سنگم کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے بی ستیہ کو ریتو سنگم منڈل صدر کی حیثیت سے انتخاب کیا اور انہیں پرچہ حوالہ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ کے چندرا ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاست کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دے چکے ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ایم کے نجم الدین ، ایم پی ٹی سی ممبر ، جے صدولو گلہ پلی سرپنچ ، ایم موہن راؤ منڈل جنرل سکریٹری ، سدرشن بی سی سیل منڈل صدر ، بکشپتی ، راج کمار کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔