تنفس کی شکایت سے جسم کے مختلف اعضاء کی کارکردگی متاثر

علاج سے طبیعت میں نکھار، پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن کے ہیلت لیکچرس سے ڈاکٹر وجئے کمار چینم چٹی کا خطاب
حیدرآباد 5 اپریل (پریس نوٹ) پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن کا ماہانہ ہیلتھ لکچر بصدارت جناب غلام یزدانی چیرمین پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ صبح میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر وجئے کمار چینم چٹی سینئر کنسلٹنٹ فزیشین تنفسی امراض اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز نے بعنوان ’’خراٹے خطرناک ہیں‘‘پر مخاطب کیا۔ اُنھوں نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ Obstructive Sleep Apnoea (OSA) ایک ایسی طبعی حالت ہے جس سے نیند میں گہری سانسیں لینی ہوتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ رات میں مسلسل خلل اور دن میں زیادہ تر نیند رہتی ہے۔ مکمل Apnoea کی تعریف یہ ہے کہ سانس میں دس سیکنڈ کا وقفہ ہوتا ہے اور Partial Apnoea میں دس سیکنڈ تک 50% Ventilation کم ہوتا ہے۔ Epidemcology بیرونی ممالک میں 3.7% مردوں میں اور 2.5% خواتین میں لاحق ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے لئے موٹاپا، مردوں میں جن کی عمر 55-59 ہے اور خواتین میں 50-64 اور سگریٹ نوشی و نیند آور ادویات لینا مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ عادتاً خراٹوں کی علت میں نیند میں خلل اندازی ہوتی ہے اور او ایس اے کی شکایت جن حالات میں ہوتی ہے وہ ہیں دن میں زیادہ سونا، کسی مسئلہ پر گہری سوچ، خراٹے، نیند جو گہری نہ ہو، نیند میں تناؤ، چڑچڑاہٹ، نیند میں مسلسل خلل، OSA کے تعلق سے کچھ خاص تشخیص نہیں ہے البتہ موٹاپے اور گلے کے پھیلاؤ پر غور ہوتا ہے۔ پی ایس جی ایک روایتی امتحان ہے جو حالت نیند میں کیا جاتا ہے۔ تنفس کی شکایت سے جسم کے مختلف اعضاء کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جو رفتہ رفتہ خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے۔ علاج معالجہ سے نتیجتاً دن میں کم نیند، بلڈ پریشر، طبیعت میں نکھار اور روز مرہ زندگی کی کارکردگی جیسے فوائد ہوتے ہیں۔ بعض اوقات علاج کے لئے سرجری بھی ضروری ہوجاتی ہے۔ تنفس کی شکایت سے متاثر افراد کو سواریوں کے چلانے سے گریز کرنا بہتر ہے۔ چیرمین اسوسی ایشن نے کہاکہ واکرس اسوسی ایشن ہیلتھ لکچرس تعطیل کے دن صبح کی اولین ساعتوں میں باغ عامہ میں آڈیو ویڈیو سہولتوں کے ساتھ بپابندی منعقد ہورہے ہیں بلکہ مختلف سوپر اسپیشالیٹی ڈاکٹرس کے نہایت والہانہ انداز بیان اور ہمدردانہ مشوروں کی وجہ سے سامعین کی کثیر تعداد کی شرکت کی وجہ سے بھی پُرکشش ہیں۔ سامعین میں شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں کے علاوہ اضلاعی افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔ سوالات اور جوابات کا سیشن بھی بڑا دلچسپ رہا۔ ابتداء میں پروفیسر محمد مسعود احمد ہیلتھ کیر اڈوائزر نے مہمان مقرر کا تعارف کروایا اور عنوان پر روشنی ڈالی۔ شہ نشین پر سوھن لال کیڈل کے علاوہ خازن شری لکشمی پرشاد جیسوال شریک تھے۔ جائنٹ سکریٹری شری وشواناتھ اگروال نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ نائب صدر شری پی کے کیڈیا نے شکریہ ادا کیا۔