چینائی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کو تملناڈو کانگریس یونٹ نے صدر کانگریس راہول گاندھی سے درخواست کی ہے کہ وہ جنوبی حصہ سے 18 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں حصہ لیں اور وہ اگر انتخابات لڑتے ہیں تو پہلے وزیراعظم ہوں گے جن کو ڈی ایم کے نے تجویز کیا ہے۔ آئی این سی سی صدر کے ایس الیگری نے کہا کہ راہول، امیتھی کے علاوہ جنوب سے بھی انتخاب لڑیں تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ وہ صرف شمالی ہند ہی کے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کیلئے قابل قدر ہیں اور ہندوستانی عوام ان کو قیمتی اثاثہ تصور کرتے ہیں۔