تمام چار بینڈس میں اسپکٹرم کے نیلام کا آغاز

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپکٹرم کے نیلام کا آج دوبارہ آغاز ہوگیا جس میں تمام 4 بینکس کیلئے 7 مرحلہ کی بولیاں دی گئیں جن کی مالیت 60 ہزار کروڑ روپئے تھی، کل نیلام کا پہلا دن تھا۔ جس کے پہلے چند گھنٹوں میں مواصلاتی کمپنیوں نے بولیاں دیں۔ ایک ذریعہ کے بموجب 7 مرحلہ فی الحال تمام بینڈس کی بولیوں کیلئے مکمل ہوچکے ہیں۔ 2G اور 3G ریڈیائی امواج کا اب تک کا سب سے بڑا نیلام زبردست بولی کے ساتھ شروع ہوا۔ کمپنیوں نے ایک تخمینہ کے بموجب 60 ہزار کروڑ روپئے کی بولیاں بھی 6 مرحلہ کی تمام 4 بینڈس کیلئے بولیوں کا تخمینہ کیا گیا۔ حکومت کو توقع ہیکہ اس نیلام سے اسے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے حاصل ہوں گے۔ فروخت کی اقل ترین قیمت 82 ہزار کروڑ روپئے مقرر کی گئی ہے۔