تل ابیب پر حملے کی صورت میں ایران پر حملہ کی اسرائیل کی دھمکی

یروشلم ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع اسرائیل نے کہا کہ اگر تل ابیب پر ایران فضائی حملہ کرے تو ان کا ملک بھی ایران پر جوابی فضائی حملہ کرے گا۔ انہوں نے روزنامہ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان کا انٹرویو آج شائع کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے امریکہ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بھی اس دھمکی کو دہرایا۔