نیلور ۔ 21 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : تلگو دیشم کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر مسٹر سومی ریڈی چندرا موہن ریڈی کو آج اچانک علالت مکے باعث ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ ضلع نیلور میں موسلادھار بارش سے متاثرہ علاقوں میں آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ میں وہ بھی ساتھ تھے ۔ موضع پوئم پاڈہ منڈل متکورو پہنچنے کے بعد سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں فی الفور نیلور کے سمہاپوری ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔۔