تلگو دیشم علاقائی احساسات کو ابھار رہی ہے،ٹی جیون ریڈی کا الزام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی جیون ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ تلگو دیشم پارٹی ، آندھرا پردیش میں اس کی حکومت کے ذریعہ ، علاقائی احساسات کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔ اسمبلی میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے ڈومیسٹک ٹرمنل کو دوسرے نام سے موسوم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جیون ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اے پی حکومت تلنگانہ عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے اس ڈومیسٹک ٹرمنل کے نام میں تبدیلی کے لیے مرکز پر دباؤ ڈال رہی ہے اور اس کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر یکطرفہ فیصلہ کرنے پر مرکز کے اقدام کی بھی مذمت کی ۔۔