ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن فائنل ’ کی ‘ کی اجرائی ، سکریٹری کمیشن وانی پرساد کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے تحت تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گذشتہ سال ماہ اپریل میں منعقدہ سیکنڈری گریڈ ٹیچرس ( تلگو میڈیم ) ٹسٹ کے نتائج آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ کمیشن سکریٹری شریمتی وانی پرساد نے یہ بات کہی اور بتایا کہ گذشتہ سال 29 مئی کو مذکورہ ٹسٹ سے متعلق ’ فائنل کی ‘ جاری کی گئی تھی اور اب اسی ’ کی ‘ کے مطابق ہی نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ ’ فائنل کی ‘ میں جملہ 14 سوالات سے متعلق جوابات غلط پائے جانے کا ادعا کرتے ہوئے چند امیدواروں نے عدالت سے رجوع ہو کر ’ کی ‘ کی مکمل جانچ کروانے کی خواہش کی تھی جس کے پیش نظر کمیشن نے 9 ممتاز ماہرین پر مشتمل ٹیم نے سوالات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ’ فائنل کی ‘ میں کسی نوعیت کی تبدیلی نہ کرنے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے فائنل ’ کی ‘ کی بنیاد پر ہی ٹسٹ کے نتائج جاری کرنے کا ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے ۔ سکریٹری کمیشن نے بتایا کہ نتائج کی اجرائی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔