حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگو کے مشہور اداکار پون کلیان کی پارٹی جن سینا کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا ہے ۔ پون کلیان نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی، تلگودیشم اتحاد کے لئے مہم چلاتے ہوئے ان کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں جن سینا کے رجسٹریشن کے ساتھ ہی اس پارٹی کے سیاسی عزائم کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔جن سینا نے ایک بیان میںکہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جن سینا کو رجسٹریشن نمبر جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی کے رجسٹریشن کے خلاف کی گئی نمائندگیوں اور اعتراض کو مسترد کردیا ۔