حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن نے مرکزی وزارت کے ساتھ ساتھ تلنگانہ حکومت کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے تلگو اداکارہ سری ریڈی کے احتجاج سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ علاقائی فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کی شکایت کا کمیشن نے نوٹ لیا ہے۔