تلگو اداکارہ و مشہور اینکر شری ریڈی نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گذارا

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈان باسکو نوجیون ۔ ہوم برائے اسٹریٹ چلڈرن کے بچے نامپلی ، حیدرآباد پر اداکارہ و مشہور تلگو اینکر شری ریڈی کے ہمراہ ان کے شیلٹر ہوم میں مسرت بھرے ماحول میں وقت گذارا ۔ بچوں نے اداکارہ سے تحائف اور دعائیں حاصل کر کے خوشی محسوس کی ۔ تاہم اداکارہ نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا ہے ۔ ان بچوں کے ساتھ اداکارہ نے خوشی محسوس کی جن کو تقاریب منانے کا کوئی موقع ہی نہیں اور جو یتیم و یسیر ہیں ۔ اداکارہ اسٹریٹ چلڈرنس جو اکثر بچہ مزدوری کا شکار ہوتے ہیں کی بھلائی کو اجاگر کیا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ بچہ مزدوری کے خاتمہ کا پیام سب کو پہنچائیں اور یہ بچے تعلیم حاصل کریں ۔ بچوں نے اداکارہ کے ساتھ مختلف گیمس کھیلا اور مختلف گیتوں پر رقص بھی کیا ۔۔