حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی نے سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے آج اسپیکر کو ایک نوٹس پیش کرتے ہوئے آندھراپردیش ریاستی تنظیم جدید بل 2013 میں 4,928 ترمیمات کی تجویز پیش کی ہے ۔
تلگودیشم پارٹی کے 44 ارکان اسمبلی نے انفرادی طور پر چار زمروں میں فی کس 108 ترمیمات پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بل کا ہر فقرہ کیونکہ علاقہ سیما آندھرا کے خلاف ہے چنانچہ ہم بھی ایسے ہر فقرہ کی مخالفت کرتے ہیں اور اس میں ترمیمات تجویز کرتے ہیں ۔