بی جے پی سے مفاہمت، امیدواروں پر غورمتوقع
حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو کا اہم اجلاس 3اپریل کو صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میںسہ پہر 3بجے منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں بی جے پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت ، نشستوں کی حوالگی و قطعیت کے علاوہ تلگودیشم پارٹی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ اس اجلاس میںکوئی قطعی فیصلہ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلگودیشم پارٹی کی بی جے پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت طئے کرلی گئی ہے۔
تاہم باقاعدہ طور پر پارٹی پارٹی پولیٹ بیورو اجلاس میں اس انتخابی مفاہمت کے تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ کئے جانے کی کوئی توقع پائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو اجلاس میں ریاست میں پائی جانے والی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پارٹی پولیٹ بیورو کے اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے اجلاس کے بعد تلگودیشم پارٹی کی جانب سے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کئے جانے کا قوی امکان ہے۔