حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت تلگودیشم پارٹی نے اپنے ایم ایل سی امیدواروں کے ناموں کو آج شام منعقدہ تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو اجلاس میں قطعیت دے دی گئی۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پولیٹ بیورو اجلاس میں ایم ایل سی امیدواروں کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی۔ تلگودیشم پارٹی سے ایم ایل سی امیدواروں میں مسرس محمد احمد شریف جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی اور جے پربھاکر ( ارکان اسمبلی کوٹہ ) اور مسرس ایس چندرا موہن ریڈی ( نیلور ) ٹی ڈی جناردھن ( انچارج تلگودیشم پارٹی ) شریمتی انورادھا ( کرشنا ) جی سرینواسلو ( چتور ) گورنر کوٹہ کے تحت امیدوار ہوں گے۔ جبکہ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت نامزد امیدواران مسرس محمد احمد شریف اور جے پربھاکر توقع ہے کہ کل 21مئی کو 11بجے دن اپنے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کردیں گے۔