تلنگا ریاست میں دو آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد۔/26جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے۔ مسٹر ٹی کرشنا پرساد ( آئی پی ایس ) ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی چارو سنہا ( آئی پی ایس ) انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی حیدرآباد کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی کے عہدہ کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔