حیدرآباد۔ 28 اگست (این ایس ایس) تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مہاراشٹرا کے ساتھ طئے شدہ آبپاشی سمجھوتہ میں تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے 29 اگست کو 9 بجے صبح این ٹی آر ٹرسٹ بھون سے ریالی منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلاسودھا ایرم منزل پہونچے گی جہاں تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا کے علاوہ کارگذار صدر اے ریونت ریڈی، راؤلہ چندر شیکھر ریڈی، متکوپلی نرسمہلو، کتہ کوٹہ دیاکر ریڈی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ ریونت ریڈی نے تلگو دیشم قائدین اور کارکنوں سے اس ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔