حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ وزارت سیاحت کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ کی 3 روزہ تقاریب 3 جون تا 5 جون انعقاد عمل میں آئے گا۔ بیسن پولو گراؤنڈس پر پیرا موٹورنگ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ وزیر سیاحت اے چندو لعل نے سیکریٹری بی وینکٹیشم کے ہمراہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔