تلنگانہ ہائی کورٹ کا فوری اعلان کرنے مرکز پر زور : غدر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : انقلابی گلوکار غدر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست تلنگانہ کے لیے فوری طور پر علحدہ ہائی کورٹ قائم کرے ۔ وہ آج یہاں ہائی کورٹ کے وکلاء کے احتجاج کے دوران نامپلی عدالت میں احتجاجی وکلاء سے اظہار یگانگت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ ہائی کورٹ کو علحدہ کرنے میں تاخیر کررہا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔ غدر نے مزید کہا کہ مرکز تلنگانہ عوام کا لحاظ رکھیں ۔ آخر میں انقلابی گلوکار نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ جلد سے جلد اس مسئلہ کو حل کریں تاکہ اس طرح کی کشیدگی کو ختم ہوسکے ۔۔