حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج ریاست کے 99 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مسٹر نومولہ مرلی کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ ڈیویژن مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر کے اشوک چکرورتی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی چارمینار مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر غوث معین الدین اے سی پی سی سی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر ڈیویژن مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر جے نرسیا اے سی پی سنتوش نگر کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی چکڑپلی مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر سریش کمار ایس ڈی پی او ممنور کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی سلطان بازار مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر سی ایچ لکشمی نارائنا ڈی ایس پی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کاچی گوڑہ مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر محمد اشفاق ڈی ایس پی پی سی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر پولیس سنتوش نگر ڈیویژن مقرر کیا گیا ہے۔ ایس اشوک کمار اسسٹنٹ کمشنر پولیس اسپیشل برانچ کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی پیٹ بشیرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ بی بھاسکر ڈی ایس پی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر سریندر ریڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پولیس ٹریننگ کالج کریم نگر کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی سیف آباد مقرر کیا گیا ہے۔ شیخ معصوم باشاہ کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک ونگ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ایم رمنا کمار سب ڈیویژن پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) منچریال کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مادھاپور سائبرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ کے رام کمار (اے سی پی) سنٹرل کرائم اسٹیشن کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او بودھن مقرر کیا گیا جبکہ وہاں کے ایس ڈی پی او مسٹر محمد تاج الدین احمد کا تبادلہ کرکے انہیں چیف آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر ڈی آنند کمار پولیس ٹریننگ کالج عنبرپیٹ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او نظام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر اے وی رنگاریڈی ڈی ایس پی آندھرا پردیش پولیس اکیڈیمی کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او چیوڑلہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایس ڈی پی او وقارآباد کا تبادلہ کرکے انہیں چیف آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر ٹی سوامی جو تعیناتی کے منتظر تھے، انہیں ایس ڈی پی او وقارآباد مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر سید رفیق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلیجنس کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر پولیس الوال سائبرآباد مقرر کیا گیا ہے۔