حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 37 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے ان کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری داخلہ اجئے مشرا نے آج احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ ایک ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس عہدیدار کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ آئی جیوتی پرکاش ڈی ایس پی، او ایس ڈی آپریشن میدک کو اے ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی آپریشنس میدک مقرر کیا گیا۔ کے وجیندر ریڈی اے سی پی ٹریفک حیدرآباد کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈی سی پی ( سی سی ایس ) مقرر کیا گیا۔ ڈی پرتاپ ریڈی اے سی پی سائبر کرائم ( سائبرآباد ) کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈی سی پی ایس بی سائبر آباد مقرر کیا گیا۔ کے گوردھن ریڈی ڈی ایس پی، او ایس ڈی ایس بی حیدرآباد کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی ( ایس بی I) حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ اے ایس محمد اسمعیل اے سی پی سیف آباد کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈی سی پی ( ایس بی II) حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ایس انیل کمار ڈی ایس پی نظام آباد کو ایڈیشنل ایس پی ٹریفک ورنگل، اے سرینواس ریڈی ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، ٹی شرت بابو ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، ایم رام موہن راؤ ڈی ایس پی، او ایس ڈی سنٹرل زون حیدرآباد کو ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل زون حیدرآباد، ایم رمیش کمار ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، ٹی وینکنا ڈی ایس پی اے سی بی کو ایڈیشنل ایس پی اے سی بی، نواب جان ڈی ایس پی اے سی بی کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، ایم رجنی کانت ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو ایڈیشنل ایس پی آر ٹی سی، این یادگیری ڈی ایس پی ایکسائیز کو
ایڈیشنل ایس پی ورنگل ( اربن )، ٹی شنکر ریڈی ڈی ایس پی اے سی بی کو ایڈیشنل ایس پی و ڈپٹی ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی، پی سنتوش کمار اے سی پی ٹریفک کوکٹ پلی کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، آر پرتاپ ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنس کھمم، ایس جان ویسلی ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ایس پی ورنگل ( رورل)، ایس سائی کرشنا اے سی پی سنتوش نگر کو ایڈیشنل ایس پی کھمم، ایم سرینواس ڈی ایس پی (CSW) حیدرآباد کو ایڈیشنل ڈی سی پی (CSW)، اے پربھاکرراؤ اے سی پی ایس بی حیدرآباد کو او ایس ڈی سی آئی ڈی، کے سدرشن ریڈی ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ایس پی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، این سدھاکر ریڈی ڈی ایس پی نلگنڈہ کو ایڈیشنل ایس پی پولیس ٹریننگ کالج کریم نگر، اے بالا کرشنا اے سی پی ایچ ایم آر ایل کو ایڈیشنل ایس پی کرائمس محبوب نگر، جے رنجن رتن کمار اے سی پی کاچی گوڑہ کو ایڈیشنل ڈی سی پی ڈی ڈی حیدرآباد، کے متیم ڈی ایس پی پی ٹی سی عنبر پیٹ کو ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم II سائبر آباد، ایم سرینواس راؤ اے سی پی ایر پورٹ سائبر آباد کو ایڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر مادھا پور، بی وینکٹ ریڈی اے سی پی ٹریفک حیدرآباد کو ایڈیشنل ڈی سی پی، ایچ ایم آر ایل حیدرآباد، ڈی گنگا رام ڈی ایس پی ڈی ٹی سی کھمم کو ایڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس، بی سرینواس ریڈی ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک، ای رامچندرا ریڈی ڈی ایس پی اے سی بی کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس سائبرآباد، ایم چندر شیکھر ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ایس پی عادل آباد، پی رادھا کشن راؤ ڈی ایس پی عنبر پیٹ پی ٹی سی کو ایڈیشنل ایس پی نلگنڈہ، وی سریندر ریڈی اے سی پی ابراہیم پٹنم کو ایڈیشنل ایس پی ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ، ایم ملا ریڈی ڈی ایس پی ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کو ایڈیشنل ایس پی اڈمنسٹریشن محبوب نگر، این کوٹی ریڈی ایڈیشنل ایس پی ( سیول ) ٹاسک فورس کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس حیدرآباد سٹی اور این دیویا چرن راؤ ایڈیشنل ڈی سی پی اے آر ایس ڈبلیو کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک ایل بی نگر (سائبرآباد) مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ این وی سرینواس ایڈیشنل ایس پی اینٹی کرپشن کو ترقی دے کر جوائنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن مقرر کیا گیا ہے۔