حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں بعض مقامات پر آئندہ پانچ دنوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے ۔ اس دوران درجہ حرارت میں دو ڈگری کمی ہوسکتی ہے ۔ دفتر موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے 25 فیصد مقامات پر بارش ہوگی اور باقی مقامات پر گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ دوپہر میں گرمی کی شدت رہے گی اور راتیں آرام دہ رہیں گی ۔۔