حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی )تلنگانہ کے یادادری ضلع کے چوٹ اُپل علاقہ میں ٹاٹا ایس منی ٹرک الٹ گیا۔ اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ چوٹ اُپل منڈل کے دھرموجی گوڑم میں اُس وقت پیش آیا جب گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا ۔بے قابو گاڑی درخت سے ٹکر اگئی ۔یہ حادثہ آج صبح پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ڈرائیور زخمی ہوگیاجس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی افراد نے حادثہ کی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔