تلنگانہ کے وزیر ناگیشور راو کی حالت مستحکم

حیدرآباد 5اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع تملا ناگیشور راو جن کو خون کی الٹی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔وزیر کو شدید بخار بھی ہے ۔ ان کا علاج یشودھا اسپتال کے آئی سی یو میں کیا جارہا ہے ۔ان کی صحت کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہاکہ خراب سڑکوں پر مسلسل دورے کرنے سے ان کی صحت بگڑ گئی۔ان کے بی پی کی سطح میں بھی کمی آرہی ہے ۔انڈو اسکوپی پر ان کو السر کا بھی پتہ چلا ہے ۔ڈاکٹرس نے کہا کہ ان کے مختلف طبی معائنے کئے جارہے ہیں ۔